مظفرآباد ( ڈیلی دومیل نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے کشمیر آرفن کورٹ فاؤنڈیشن کے لیے مظفرآباد میں دفتر دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ پرانی کچہری پلازہ اوربنک روڈ ایم ڈی اے پلازہ میں دفاتر کے لیے مکانیت موجود ہے۔اس کے علاوہ اولڈ سیکرٹریٹ میں ضلعی عدالتوں کی منتقلی سے خالی ہونے والی عمارتوں میں بھی جگہ موجود ہے۔وزیراعظم اس نیک کام میں حصہ ڈالتے ہوئے فوری نوٹیفکیشن جاری کریں۔اور کشمیر آرفن فاؤنڈیشن کورٹ کے لئے دفتر کا قیام عمل میں لائیں ان خیالات کا اظہار پینشنرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں مظفر حسین مہناس،راجہ بشیر احمد خان،محبوب احمد اعوان،چوہدری نیاز احمد،محمد فیاض عباسی نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ کورٹ کا ادارہ جو ضرورت کے مسائل حل کر رہا ہے۔ایسے معاملات مظفرآباد ڈویژن میں زیادہ ہیں۔ہم کورٹ کے چئیرمن چوہدری اختر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔کہ انہوں نے مظفرآباد ڈویژن میں ضرورت مندوں کو مکان تعمیر کرکے دیئے ہیں۔
55
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل