181

نواز شریف کو 2019 میں نہ ہٹایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، ر فاروق حیدر

مظفر آباد ( ڈیلی دومیل نیوز)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و پارلیمانی لیڈر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جب بھی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اور نظریہ الحاق پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج قومی نقصان کی صورت میں سامنے آئے ۔

انہوں نے کہا کہ 2021میں مسلم لیگ ن کو کمزور کرنے کی سازش کے نتیجے میں 5سالوں کے دوران چار وزرائے اعظم تبدیل ہو چکے ہیں ، راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ 2019میں میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا تو ملک کی صورت حال اس وقت مختلف ہوتی ۔

پاکستان نے ہمیشہ (ن)لیگ کے دور میں ترقی اور وقار کی منزلیں طے کیں ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اورچیف آف آرمی سٹاف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگربن رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں