1

آزاد کشمیر حکومت نے سروس ٹریبونل اور انوائرمنٹل ٹربیونل میں 3 اہم تقرریاں کر دیں

مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز) حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سروس ٹریبونل اور انوائرمنٹل ٹربیونل میں اہم تقرریاں کر دی ہیں ۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سردار آزاد خان ایڈووکیٹ، جو ہجیرہ ضلع پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں اور راجہ شجاعت علی خان ایڈووکیٹ، جن کا تعلق حویلی کہوٹہ سے ہے، کو ممبران سروس ٹریبونل آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

دونوں قانون دانوں کا شمار اپنے اپنے علاقوں کے تجربہ کار وکلاء میں ہوتا ہے اور وہ طویل عرصے سے قانونی شعبے میں خدمات کے فرائض بہترین طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں