39

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت

سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست ضمانت پر سماعت آج پھر ہوگی۔
نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق دوپہر 2 بجے درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے، ایف آئی اے کی جانب سے ایڈووکیٹ رضوان عباسی، ایڈووکیٹ شاہ خاور پیش ہوں گے۔وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل بھی سماعت کیلئے پیش ہونگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے، گزشتہ سماعت پر بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست کے دفاع میں جزوی دلائل مکمل کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں