پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے حق میں عدالتی فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خود کہا کہ وہ اپنے اختیارات منتقل کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 تھری کے تحت ایسے معاملات میں مداخلت کی، جو اُسے نہیں کرنی چاہیے تھی۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ اب چیف جسٹس آرٹیکل 184 تھری کے معاملے پر مشاورت سے فیصلہ کریں گے اور فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر ہو سکے گی۔
55