جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ،دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی ۔
مولانا فضل الرحمان نے لیگی قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
دونوں سیاسی قائدین نے مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نےمولانا فضل الرحمان سے کہا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا،پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے، قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی وجمہوری نظام مضبوط ہوگا۔مولانا فضل الرحمان بولے نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، سچ بے نقاب ہوچکا ہے کہ نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،انہیں اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا، یہ تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک باب رہے گا۔
56