40

پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہو گی؛ لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہو گی۔
نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے درخواست پر سماعت کی،ڈی سی آفس کی جانب سے جواب عدالت جمع کرا دیا گیا،جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے بعد 10اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس ہوا، 9مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیا،ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس نے جلسے کا این او سی نہ دینے کی رپورٹ پیش کی،عدالت نے کہاکہ پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہو گی،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کو متبادل جگہ کیلئے ڈی سی لاہور کو نئی درخواست دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آپ کسی دوسری جگہ کیلئے درخواست دے دیں،ڈی سی پیر تک جلسہ کیلئے نئی جگہ کی درخواست پر فیصلہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں