33

تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرالے سے جا ٹکرائی، مکمل تباہ، 5 افراد جاں بحق، لاشیں گاڑی کو کاٹ کر نکالی گئیں

تیز رفتار کار کوٹ ادو میں اندھیرے کے سبب ٹرالے سے ٹکرا گئی، لاشیں مشینری سے کار کو کاٹ کر نکالنا پڑیں، ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
نیوز کے مطابق کار نور شاہ طلائی روڈ پر منزل کی جانب گامزن تھی، ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے کار چلا رہا تھا جو موڑ پر کھڑے ٹرالے کو اندھیرے کے سبب نہ دیکھ سکا تاہم جب نظر پڑی اس وقت ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب کار پر کنٹرول کھو چکا تھا اور کار ٹرالے سے ٹکرا گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ سوار تمام افراد موقع پر جاں بحق اور کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، لاشوں کو گاڑی کی باڈی مشینری کے ذریعے کاٹ کر نکالنا پڑا جس کے بعد ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں