مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف ملک کی امید بن کر آرہےہیں۔ دیگر جماعتوں کو ساتھ دینا چاہیے۔مینار پاکستان گراؤنڈ میں پوری قوم کا نمائندہ اجتماع ہو گا۔
لیگی رہنما رانا ثنا اللہ فیصل آباد میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا 12 اکتوبر 1999 کو جو ہوا وہ نہ ہوا ہوتا تو آج ملک کے حالات بہتر ہوتے۔ وہی بات 28 جولائی 2017 کو دہرائی گئی۔ 28 مئی کے ایٹمی دھماکوں کے بعد پوری دنیا کے اخبار پاکستان کو ایشین ٹائیگر لکھ رہے تھے اور 2013 میں پوری دنیا کہہ رہی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے۔ پھر عوام نے نواز شریف اور ان کی ٹیم پر اعتماد کیا۔ دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا۔ 2018 میں پاکستان کو ایک ایڈونچر سے گزارا گیا۔ایک ایسا شخص پارلیمنٹ پہنچاجس نے اپوزیشن سے بات تک نہ کی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا تھا آپ جیسے بھی ہیں آئیں چارٹر آف اکانومی پر مل بیٹھیں مگر اس شخص نے بات سننے کی بجائے گالیاں دیں۔ انہوں نے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ بڑی تعداد میں 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں تاکہ اس ملک کو مشکلات سے نکالا جا سکے۔
41