مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن میں کنونشنزکا سلسلہ جاری ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نےقومی اسمبلی کے حلقوں این اے 126 اور این اے 130 کی یونین کونسلوں کے چیئرمینز، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر مریم نواز نے لیگی کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا،بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے پاکستان کو بچایا تھا ۔نواز شریف نے پاکستان کو دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا ،انہیں دھمکی اور لالچ دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کے دفاع اور وقار پر سمجھوتہ نہ کیا ، نوازشریف نے کہا تھا کہ پاکستانی آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے، ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کے حق کے لئے کھڑا ہونا نوازشریف کی روایت ہے۔
74