پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہٰی شرانگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔
ایک بیان میں عامر میر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری اسکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے، نہ ہی سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی نے کہا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سرکاری سکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔ مونس الہٰی نے الزام لگایا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری سکولوں کو نجی اداروں میں تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔
44