78

فرخ حبیب نے جو کہا دل سے کہا،مجھ سے ہمیشہ مشورہ لیتے تھے،عون چودھری

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان عون چودھری نے کہا ہے کہ میری فرخ حبیب سے میری کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں عون چودھری نے بتایا کہ فرخ حبیب سے میرا ذاتی تعلق ہے،انہوں نے بڑی محنت سے اپنا مقام بنایا۔ فرخ نے پریس کانفرنس میں جو کچھ بولا وہ دل سے بولاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ مجھ سے ہمیشہ مشورہ لیتے تھے۔ فرخ نے10دن پہلے مجھ سے رابطہ کیا، میری ان سےکچھ دن پہلے ملاقات بھی ہوئی۔ہم پہلے بھی ساتھ کام کر چکے ہیں، آئی پی پی میں آنے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔ ان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔عون چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ فرخ اس سے پہلے کہاں تھے، میرے اور بھی دوست جو دور ہیں وہ بھی رابطے میں ہیں وہ بھی پارٹی میں آئیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اپناضمیر کا فیصلہ اپنی مرضی سے خود کرنا چاہئے، ہم ملک میں استحکام چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں