74

بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی عدت نکاح کیس خارج کرنے کی سماعت منسوخ کر دی گئی

بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی عدت نکاح کیس خارج کرنے کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔
نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی آج کی ریگولر کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے جس کے سبب چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی سماعت بھی کینسل کر دی گئی۔
عمران خان کی کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کے کیس کی کاز لسٹ کنسل کی گئی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سنگل بینچ میں صرف ارجنٹ کاز لسٹ میں درج کیسز کی سماعت کی ہے۔ چیف جسٹس 2 رکنی بینچ میں بھی صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں