ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے،سیاسی ماحول اور جمہوری روایات کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں کو بڑی تجویز دیدی ۔ کہتے ہیں وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش پیدا کرنی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتیں سے ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتشار اور خلفشار سے نہ جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہونگے۔ سیاسی جماعتوں کی آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ہوگا۔
41