مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے درخواست گزار کے حق میں بیان دے دیا۔
نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست کی تو عدالت نے نیب کے وکیل سے موقف معلوم کیا۔
نیب پراسیکیوٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوازشریف پیش ہونا چاہتے ہیں تو وارنٹ معطل کر دیں جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
36