75

توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

توشہ خانہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔ نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں، 21 اکتوبر کو وطن واپس لوٹ رہے ہیں ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے جائیں۔
جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ میں اس کیس سے متعلق حفاظتی ضمانت دائر کی گئی جس پر وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں وارنٹ جاری کئے گئے تھے، فیصلہ جاری نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں