الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو سابق وزیراعظم کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ،الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے سماعت کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے آرڈر کے مطابق وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت جیل میں ہیں لیکن کارروائی آگے بڑھانے کے لیے عمران خان کی حاضری لازمی ہے۔
55