66

آئندہ سال سرکاری سکیم کے تحت ایک شخص کتنے لاکھ روپے میں حج کرے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آئندہ سال حج پر 28 کروڑ ڈالرز خرچ ہوں گے، سرکاری حج سکیم کے تحت فی کس11لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کر لیا، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کیلیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ سکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اسپانسر شپ سکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرشپ سکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا، اسپانسر شپ سکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ دار اس سکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ سکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،2024کے حج کیلئے پا کستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79ہزار 210ہے، 50فیصد کوٹہ سرکاری اور 50فیصد نجی حج سکیم کیلئے مختص ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستانی 20سے 25دن کا حج بھی کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں