شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان دو جھڑپوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے، 4 اہلکار وطن پر قربان ہوگئے.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پہلی جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جس میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ، دہشت گرد سرغنہ حضرت زمان عرف خوارے ملا بھی شامل تھا جو دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا، تاہم آپریشن کے دوران وطن کے تین بہادر بیٹوں نے جانوں کی قربانی دی۔شہداء میں راولپنڈی کے 36 سالہ لانس نائیک تبسم الحق، اٹک کے 30 سالہ سپاہی نعیم اختر اور ملتان کے 23 سالہ سپاہی عبدالحمید شامل ہیں۔
39