35

عام انتخابات کے لیے ملک بھر کے نئے پولنگ اسٹیشنزکا ریکارڈ طلب

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر کے نئے پولنگ اسٹیشنزکا ریکارڈ طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام صوبائی الیکشن کمشنز کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ ہونے پرنئے پولنگ اسٹیشنز کا ڈرافٹ دیا جائے، نئی حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں سے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست تبدیل ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کوفوری اپ ڈیٹ کیا جائے، پولنگ اسیٹشنز کی پرانی فہرستوں کو سافٹ اورہاڈر فارم میں فوری محفوظ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں