114

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کے مہنگا ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

ڈیلی دومیل نیوز.عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کے مہنگا ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کے اضافے بعد قیمت 376700 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاو 5144 روپے کے اضافے سے 322959 روپے ریکارڈ کئے گئے،جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی بھی 12 روپے بڑھ کر 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں