10

سونے کی قیمت میں 3500روپے کا اضافہ

کراچی(ڈیلی دومیل نیوز)ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا سنبھل گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرزاینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 3500 روپے بڑھکر 419862 روپے ہو گئے،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 3 ہزار روپے کےاضافے سے 359963 روپےہوگئی۔

جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 110 روپے کےاضافے سے 5034 روپےہوگئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3975 ڈالر کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں