91

بھمبر میں ڈویلپمنٹ جلد شروع ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے چوہدری محمد اشرف اور بابو چوہدری اکبر علی نے ملاقات کی،دریں اثناء وزیراعظم سے چوہدری ناصر منظور، چوہدری عمر لطیف ، عاطف اسلم ، چوہدری حمزہ نے ملاقات کی ۔وفود نے بلدیہ بھمبر سمیت حلقہ بھر میں مختلف مسائل کی نشان دہی کی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتکو کی ۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ ختم ہوتے ہی بھمبر میں ڈویلپمنٹ شروع ہو جائے گی ،بھمبر شہر کی تمام وارڈز میں گلیوں کی پختگی سمیت سٹریٹ لائٹس اور پانی کی نکاسی کے لیے کام شروع ہو جائے گا،فوری حل طلب مسائل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں ریکارڈ تعمیراتی کام کیے گئے ، دیہی علاقوں کی روڈز مکمل ہو چکی ہیں کچھ پر کام جاری ہے اور جو چند فیصد رہتی ہیں ان پر بھی بہت جلد کام شروع ہو جائے گا،
بھمبر میں پینے کے لیے صاف پانی مہیا کرنے کے لیے تمام وسائل مہیا کیے ہیں اور کوششیں جاری ہیں
جس میں بڑھنگ واٹر سپلائی اسکیم ایک بڑا پراجیکٹ بھی شامل ہے،نئے فیڈرز پر کام جاری ہے ممکنہ حد تک بجلی کے مسائل حل ہو جاہیں گے
شہر اور مختلف دیہات میں نئے ٹرانسفارمرز اور دو ٹرالیاں مہیا کی گئی ہیں ،محکمہ برقیات کو سخت ہدایات ہیں کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں ،صحت اور تعلیم کے حوالہ سے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کی تعیناتی ، عملہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے میرٹ پر تقرریاں کی گئیں ،اساتذہ کی اپ گریڈیشن آخری مراحل میں ہے
محکمہ تعلیم اور دیگر محکمہ جات میں میرٹ پر تقرریاں کی گئیں ،عدالت عالیہ میں سٹے خارج ہونے کے بعد ہر محکمہ میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے میرٹ پر مزید تقرریاں کی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اب عمر کے اس حصے میں ہوں کہ صحت اجازت نہیں دیتی لیکن عوام اور ریاست کے لیے دن رات خلوص نیت سے کام کر رہا ہوں اللّہ پاک کو اس اختیار کا حساب دینا ہے اس لیے کوشش کرتا ہوں کہ کہی کوی کمی کوتاہی نہ ہو جائے کسی کی حق تلفی نہ ہو کوی خلاف میرٹ کام نہ ہو جس کی وجہ سے مافیاز کو سخت تکلیف ہے اور ریاست میں بدامنی پھیلانے کی بار بار کوشش کی جاتی ہے لیکن چند عناصر کی وجہ سے ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیا جا سکتا ریاست ہر شہری کے حقوق کا دفاع کرے گی اور ہر سہولت فراہم کرے گی کسی کے حقوق اور سہولیات پر کوی اتر انداز نہیں ہوسکتا۔وفود نے وزیراعظم کی گڈ گورننس کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں