122

ٹرمپ کا یوٹرن: بھارت سے تجارتی مذاکرات

ڈیلی دومیل نیوز.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

گزشتہ دنوں ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کئی بار تنقید کرنے کے بعد اچانک انہیں اپنا دوست قرار دیا تھا اور اب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم مودی سے آنے والے ہفتوں میں گفتگو کے منتظر ہیں اور یقین ہے کہ امریکا اور بھارت کیلئے کامیاب نتیجہ حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں