81

لداخ، میں دوران احتجاج کشمیریوں پرتشدد،دفتر خارجہ کا شدید ردعمل

اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)پاکستانی دفترخارجہ کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ، لداخ میں بھارتی فورسز کے خلاف جاری احتجاج میں مظاہرین کی شہادت پر شدید ردعمل سامنے آگیا

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کے مطابق ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ میں رونما ہونے والے بھارت کی جانب سے غیرقانونی واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔

شفقت علی کا کہنا تھا کہ یہ واقعات عکاسی کرتے ہیں کہ بھارتی حکام احتجاج دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اِس مقبوضہ خطے میں بھارت کے آہنی ہاتھوں والے رویے کی ایک اور مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں