104

سعودی شہری نے بیٹے کے قاتل کو سزائے موت سے چند منٹ قبل معاف کردیا

سعودی شہری مطیر الضیوفی العطوی نے تبوک میں اپنے بیٹے کے قاتل کو عین اس وقت معاف کردیا جب اسے سزائے موت دی جانے والی تھی۔

اخبار 24 کے مطابق العطوی نے بتایا قاتل کے رشتہ داروں نے قصاص سے دستبردار ہونے پر آمادہ کرنے کے لیے خطیر رقم کی  پیشکش کی تھی۔انہوں نے مجھے اپنے بیٹے کا خون بہا قبول کرنے کے لیے کوئی راستہ ایسا نہیں چھوڑا جسے اختیار نہ کیا ہو لیکن میں نے ان کی ہر کوشش کو مسترد کردیا۔
سعودی شہری نے بتایا جب قاتل کو سزائے موت کے لیے لایا گیا تو فیصلے پر عمل درآمد سے قبل اللہ تعالی نے میرے دل میں اس کے لیے ہمدردی پیدا کردی اور میرا دل سکون سے بھر دیا۔بس یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے اللہ کی رضا کے لیے بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں