63

یومِ آزادی پر صدرِ مملکت کی جانب سے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات

ڈیلی دومیل نیوز،پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ممتاز سول اور عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔

جمعرات کو ہونے والی اس تقریب میں سیاسی و عسکری قیادت اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران شریک ہوئے۔ سیاسی شعبے میں نمایاں خدمات پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہلالِ امتیاز سے سرفراز کیا گیا۔

ملک کے دفاع اور آپریشن “بنیان مرصوص” میں شاندار خدمات پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلالِ جُرأت، جبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں