مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی طالبہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر پولیس نے اس کا ریپ کرنے اور اس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو وہ خودکشی کر لے
ویڈیو بیان میں طالبہ نے وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی۔
شہر سلطان پولیس نے ہفتے کے روز چار مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جن میں سے تین پر طالبہ کا ریپ کرنے، اسے بلیک میل کرنے اور اس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کاالزام عائد کیا گیا ہے، واقعہ بیر بند بلہ بلوچاں میں پیش آیا۔
ایم فل کی طالبہ نے دعویٰ کیا کہ تقریباً ایک سال قبل وہ اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ ملتان یونیورسٹی جا رہی تھی، اس رشتے دار نے اسے اپنی گاڑی میں لفٹ دینے کی پیشکش کی جب کہ وہ خود بھی ملتان جا رہے تھے۔