ڈیلی دومیل نیوز.مظفر آباد: آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں گرفتار بھارتی جاسوس کو عدالتی حکم پر جیل منتقل کردیاگیاہے جبکہ ملزم کے حوالے سے اہم انکشافات وتفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عبید کے والدین مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آزاد کشمیر آئے تھے اور راولاکوٹ کے نواح میں رہائش پذیر ہیں،
کشمیر پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی کے ایس ایس پی ریاض مغل نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم عبید کے خلاف 23 جولائی کو تھانہ صدر میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں چالان پیش کیا گیا تھا اور اب اسے جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔