6

حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی مشین نہیں : احسن اقبال

ڈیلی دومیل نیوز،نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام ٹیکس کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی مشین نہیں ہوتی ۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے اور ہمیں ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور جذبے کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی، گیس اور توانائی کے شعبوں میں جاری بحران پر قابو پایا جائے ۔

احسن اقبال نے کہاکہ جب حکومت برسراقتدار آئی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حالی کا شکار تھے، تاہم اب رفتہ رفتہ بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ معیشت میں بہتری کے ساتھ بجلی کے نرخ کم کرنا اور گیس کی قیمتیں مناسب سطح پر لانا ممکن ہوگا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے ، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ملک بھر میں ٹیکس چوری کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں