ڈیلی دومیل نیوز،جنوبی کوریا نے پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ اسکالرشپ پروگرام دنیا بھر کے بین الاقوامی طلبہ کے لیے کھلا ہے، جس میں پاکستانی طلبہ بھی شامل ہیں جو کوریا کی بہترین جامعات میں گریجویٹ سطح کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس بیچلرز ڈگری ہونا لازمی ہے۔ عمر کی حد 40 سال سے کم مقرر کی گئی ہے جبکہ تعلیمی کارکردگی کم از کم 80 فیصد یا 4.0 میں سے 2.64 جی پی اے ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اسکالرشپ کے تحت منتخب ہونے والے امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ رہائشی اخراجات، ہیلتھ انشورنس پریمیم اور سفری گرانٹ فراہم کی جائے گی۔