60

سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی و اسما، حکومت آزاد جموں و کشمیر، وجاحت رشید بیگ نے ESMA کا تفصیلی دورہ کیا

ڈیلی دومیل نیوز، سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی و اسما، حکومت آزاد جموں و کشمیر، وجاحت رشید بیگ نے ESMA کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر ESMA محترمہ امبر عروج،نے ادارے کا جامع تعارفی بریفنگ پیش کی جس میں تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں، جاری پروگرامز، انتظامی امور اور مستقبل کے منصوبہ جات سے آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں سیکرٹری نے ESMA کی تمام عمارتوں کا معائنہ کیا جن میں لیبارٹریز اور کلاس رومز شامل تھے، اور ریفریشر ٹریننگ کورسز میں شریک شرکاء سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے باغات کا دورہ کیا اور آفیسرز ہاسٹل، کمیونٹی ٹریننگ ہاسٹل، گرلز ہاسٹل، ESMA ایڈمنسٹریشن بلاک کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ESMA کے مجموعی بجٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اسماء اکیڈمی کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ج سیکرٹری نے پوری اسما ٹیم کو ان کی کاوشوں اور ادارے کے تسلی بخش انتظام و انصرام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آؤٹ ریچ ایریاز، زراعت، قلیل مدتی تربیتی پروگرامز، ریفریشر کورسز اور دیگر ادارہ جاتی سرگرمیوں سے متعلق تمام جاری اور آئندہ اقدامات کو باقاعدہ طور پر دستاویزی شکل دی جائے اور عوامی آگاہی اور وسیع تر تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں