62

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں عالمی برادری کو امن کی جانب اہم پیغام

ڈیلی دومیل نیوز،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بورڈ آف پیس پر اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھیں گے اور غزہ میں جاری جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حماس کو لازمی طور پر غیر مسلح ہونا ہوگا ورنہ اس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کے خطرے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ایٹمی ملک ہیں، اور امریکی مداخلت نے دونوں کے درمیان تنازعہ رکانے میں مدد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دس ماہ میں دنیا بھر میں آٹھ جنگیں روکی گئی ہیں، شام کے صدر سے بات کی گئی اور شام پر عائد تمام پابندیاں ختم کی گئی ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مداخلت سے ایک یا دو کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی گئی ہیں۔ انہوں نے عالمی قیادت کی جانب سے امن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو انسانی جانوں کے تحفظ اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں