63

میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں طالبان کا قبضہ ہے اور زندہ رہنے کیلیے بھتہ دینا ضروری ہے: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ( ڈیلی دومیل نیوز )جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں طالبان کا قبضہ ہے اور زندہ رہنے کیلیے بھتہ دینا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام سرکاری افسران انہیں بھتہ دیتے ہیں، ہم یہاں جو بجٹ پاس کرتے ہیں ان کا 10 فیصد حصہ رکھ کر پاس کرتے ہیں۔ہم نے کئی سیاہ دن دیکھے ہیں، 8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، پاکستان کے ساتھ بہت ظلم کیے گئے ہیں مگر 8 فروری کو انتہا کر دی گئی۔ہمیں ان قانون سازیوں کو واپس لینا ہوگا، 27 ویں ترمیم میں جو استثنیٰ دی گئی ہیں وہ واپس کرنا ہوں گی، ہمارا گھر اور بچے بھی علاقے میں محفوظ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں