34

کون سا کام صرف مسلم لیگ (ن) ہی کر سکتی ہے؟ شہباز شریف نے خود بتا دیا

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پڑھانا اور ہنر مند بنانا ہے، یہ کام صرف ہم ہی کر سکتے ہیں۔
نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آ کر ہر نوجوان کو لیپ ٹاپ دیں گے تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب لائیں۔ ملک کے نوجوان طبقے کا مستقبل ہمیشہ نوازشریف نے سنوارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ترقی دے کر پاکستان کی غربت کم کریں گے، 2013 سے 2018 تک 20 ارب کا پروگرام نوازشریف نے ہی دیا تھا۔ دانش سکول کا دائرہ پورے ملک تک بڑھائیں گے۔ اگلے 5 سالوں میں ملکی معیشت کو پیروں پر کھڑا کریں گے۔ نوجوانوں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنا کاروبار کر سکیں، بیروزگار نوجوانوں کیلئے بیرون ملک روزگار کا بندوبست کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں