38

ملک کو سب سے زیادہ نقصان عدلیہ نے پہنچایا، خواجہ آصف کا الزام

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان عدلیہ نے پہنچایا ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ بار بار آزمائش پر پورا نہیں اتری، عدلیہ کی نئی لیڈر شپ سے بڑی امیدیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام احتساب نہیں ریلیف چاہتے ہیں، حالات کے مطابق حقیقت کو سامنے رکھنا ہوگا، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ احتساب نہیں مہنگائی ہے، بہت سی میٹنگزمیں کہا احتساب کو بیانئے کا محور نہیں ہونا چاہئے، خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف 2007ء میں آئے تو جہاز واپس موڑ دیا گیا، نوازشریف دوسری بار آئے تو جیل بھیج دیا گیا، یہ وہ فیصلے تھے جنہوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں