جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک ہمیں فلسطینیوں کے ساتھ لڑنے کی اجازت دیں، ہم اسرائیل کو بحرہ مردار میں پھینک دیں گے، ہم عدم استحکام کے حالات پیدا نہیں کرنا چاہتے لیکن اپنی سیاست کی قربانی بھی نہیں دیں گے، اب دھاندلی اور زبردستی نہیں بلکہ قانون و آئین کے تحت ملک چلے گا اور ہم کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔
نیوز کے مطابق مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں پارلیمان سے باہر نہیں رکھا جاسکتا، اگر زیادتی کی گئی تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنیں، ایسی صورت میں ہم میداں میں آئیں گے۔ ہم جمہوریت اور مستحکم اور الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں، اگر ہمارے سے زیادتی کی گئی یا پارلیمان سے باہر رکھا گیا تو پھر ہم نے پھر چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔
33