حکومت نے 4 حاضر سروس فوجی افسران کی خدمات قومی احتساب بیورو (نیب) کے سپرد کردیں، نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر محمد خالد کو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر ایڈیشنل ڈائریکٹر، ملٹری انٹیلیجنس کور سے میجر ولید خالد اور میجر قیس کامران ڈپٹی ڈائریکٹر نیب مقرر کیے گئے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سول، عسکری اور پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کیے گئے ہیں جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے پاک فوج کے 4 حاضر سروس افسران کی خدمات سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر نیب کے سپرد کی گئی ہیں۔
84