82

مسلم لیگ (ن) نے 21 اکتوبر کومینار پاکستان پرہونیوالے جلسے کی پلاننگ مکمل کرلی

پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور نے گریٹر اقبال پارک کے 21 اکتوبر کے جلسے کےلیے پارکنگ سائٹس کا پلان مرتب کرلیاہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ 50 ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پارکنگ سائٹس دستیاب ہونگی۔ لاہورکے تمام سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت ضلعی اور ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو گائیڈ لائن دے دی گئی ہے۔جلسہ گاہ آنے والے کارکنوں کو 4 مختلف پارکنگ ایریا فراہم کیےجائیں گے۔سینئررہنماؤں اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے لیے الگ پارکنگ ایریا مخصوص کیا گیا ہے ۔گریٹر اقبال پارک کے اطراف میں 4 اطراف سے آنے والے قافلوں کو پارکنگ مہیا کے جانے کا پلان مرتب دیا گیا ہے۔لاہور جلسہ گاہ میں آنے والے قافلوں کی رہنما ئی کے لئے خاص طور پر 30 کوآرڈینیٹرز مقرر کر دئیے گئے ہیں۔جلسہ گاہ میں موجود کوآرڈینیٹرز قافلوں کے مختص انکلیو کی رہنمائی بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کو بریف کر دیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہناتھاکہ 21 اکتوبر کو پورا شہر ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہوجائے گا،ہمارےقائد کے استقبال کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے،گریٹر اقبال پارک کے پنڈال میں آنے والوں کےلیے تمام انتظامات مکمل ہیں لاہور کے لیے 30 کوآرڈینیٹرز جلسہ گاہ آنے والوں کےلیے پانی کی فراہمی اور پارکنگ گائیڈ لائن دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں