36

مریم نواز کے جی سی یونیورسٹی نہ جانے پر سابق وزیر اطلاعات کی وضاحت

سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی جانب سے جی سی یونیورسٹی کا دعوت نامہ مسترد کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کا دعوت نامہ چیف آرگنائزر مریم نواز نے احتراماً مسترد کیا ہے، ن لیگ کا خیال ہے کہ تعلیمی اداروں کی اولین توجہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی فراہمی ہے، اسے برقرار رکھنے، اچھے اخلاقی اور سماجی طرز عمل کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی اور سیاسی عزائم کے لئے تعلیمی اداروں کا استحصال نہیں ہونا چاہئے، افسوس کہ ماضی قریب میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو ذاتی عزائم اور سیاسی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کیا گیا، مسلم لیگ (ن) اس غلط راستے کے انتخاب کی حمایت نہیں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں