شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں شہید ہونے والےسپاہی وارث خان کو سپرد خاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی وارث خان شہید کو ان کے آبائی علاقےکرک میں مکمل فوجی اعزاز
کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،وارث خان 16 اکتوبر 2023 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدکی نماز جنازہ میں فوجی افسران، جوان ،رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور والدین چھوڑے ہیں۔
42