36

سائفر کیس؛ جیل ٹرائل کرنے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹانے کا فیصلہ جاری

سائفر کیس میں جیل ٹرائل کرنے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹانے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
نیوز کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 27جون 2023کو اے ٹی سی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کی ذمہ داری سونپی گئی،سیکشن 13کے تحت مجسٹریٹ یا اس سے بہتر درجے کی عدالت کو ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کو بھی مقدمات کے ٹرائل کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے،اے ٹی سی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کی ذمہ داریاں سونپنا سیکشن 13کے منافی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں