مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی نوازشریف یا مسلم لیگ ن جیسا ہے تو سامنے آجائے، ہم نے کبھی لائن کراس نہیں کی، نوازشریف نے کبھی معاملات کو بگاڑنے کی کوشش نہیں کی، نوازشریف رواداری اور عزت کےساتھ پیش آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک پراجیکٹ تھا، جس کو ملک پر مسلط کرنا ضروری تھا،ان سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ چکنا چور ہوگئیں۔ہم کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں، ماضی میں بھی ن لیگ نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، ایک بار پھر عوام کو بحران سے نکالیں گے۔
45