نواز شریف کو آؤٹ آف دی وے ریلیف ملا یا نہیں ؟مسلم لیگ (ن) کےسینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتا دیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کوئی آؤٹ آف دی وے ریلیف نہیں ملا۔2007ء، 2013ء، 2018ء اور 2023ء میں بھی اسی طرح کا احتساب ہوا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ نواز شریف کے احتساب کے معاملے کو اتنا ایشو کیوں بنایا جا رہا ہے، یہ بنیادی حق ہے جس کے لیے درخواست گزار عدالت آئے، میاں صاحب کورٹ کا سامنا کریں گے اور قانونی ٹیم ان کی معاونت کرے گی۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق میاں صاحب گئے تھے فیصلہ آج بھی موجود ہے، میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئیں جن پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، چئیرمین پی ٹی آئی یا جاوید اقبال کے دور میں بھی نیب نے اس فیصلے کو موڈیفائی یا ریکال کرنے کے لیے کوئی درخواست نہیں دی۔
36