57

‘ مسلم لیگ (ن) نے اپنا بیانیہ تبدیل کرلیا ہے، وہ کل کو گلہ نہ کرے، نواز شریف کے خطاب پر پیپلز پارٹی کا رد عمل

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابقہ اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن) نے اپنا بیانیہ تبدیل کرلیا ہے، وہ کل کو گلہ نہ کرے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج غالباً رسم تاج پوشی ہورہی تھی، پنجاب کی انتظامیہ نے نواز شریف کی مدد کی، ن لیگ نے قانون کی دھجیاں بکھیریں۔پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ اس ملک میں میوزیکل چیئر کھیلی جاتی ہے، نواز شریف کو چاہیے تھا کہ الیکشن کی بات کرتے، لیکن انہوں نے نہیں کی۔اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو یقین ہوتا کہ لوگ ان کو ووٹ دیں گے تو وہ الیکشن کی بات کرتے، آج ن لیگی قائد اپنی سی وی پیش کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں