ڈیلی دومیل نیوز.اوسلو: امن کا نوبیل انعام 2025 ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا ۔
نارویجن نوبیل کمیٹی کے مطابق مچاڈو کو یہ اعزاز وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ اور آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ و پُرامن منتقلی کے لیے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں دیا گیا ۔
واضح رہے کہ امن کا نوبیل انعام اُن افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملکوں کے درمیان بھائی چارہ بڑھانے ، فوجی تنازعات کم کرنے یا ختم کرنے، اور عالمی امن قائم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔
یہ نوبیل انعام سوئیڈن کے کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے ، جنہوں نے ڈائنامائٹ ایجاد کیا تھا ۔ انہوں نے اپنی تقریباً تمام دولت ایک فنڈ میں جمع کرا دی تھی تاکہ یہ انعامات تقسیم کیے جا سکیں ۔ پہلی بار نوبیل انعامات سال 1901 میں دیے گئے تھے ۔
امریکی صدرٹرمپ کی نامزدگی اور حمایت:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی امن نوبیل انعام حاصل کرنے کے خواہش مند تھے اور دعویٰ کرتے تھے کہ انہوں نے کئی جنگیں ختم کرائی ہیں اور بین الاقوامی امن کے لیے کام کیا ہے ، اس لیے انہیں یہ انعام ملنا چاہیے ۔