برطانیہ نے اپنے جدید ترین بحری جنگی جہاز اسرائیل بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔
نیوز کے مطابق برطانیہ رائل نیوی کے جہاز اسرائیل بھیجے گا جن میں نگرانی کا ہوائی جہاز اور 2 رائل نیوی کےجدید ترین بحری جہاز شامل ہیں، اس کے علاوہ جنگی سازوسامان میں نگرانی کے آلات، ہیلی کاپٹرز، پی 8 طیارے اور میرین کی ایک کمپنی بھی شامل ہے۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ فوجی سپورٹ سے کشیدگی بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی، برطانوی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نگرانی سے علاقائی استحکام کو لاحق خطرات کا پتہ چلایا جائے گا۔
46