114

پاکستان کا غزہ کے معصوم شہریوں کے لیے احسن اقدام

پاکستان نے خوفناک جنگ میں پھنسے غزہ کے معصوم شہریوں کے لیے فوری امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امدادی سامان کی ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دینے کے لیےفلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں اور بیرون ملک پاکستانی مشنزسے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے پیش نظر مظلوم فلسطینی بھائیوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے ،غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں