43

دبئی میں مقیم شدید علیل پاکستانی ایک بھارتی شہری کی مدد سے واپس پاکستان آنے میں کامیاب

دبئی میں مقیم شدید علیل پاکستانی ایک بھارتی شہری کی مدد سے واپس پاکستان آنے میں کامیاب ہو گیا۔
“ڈیلی پاکستان گلوبل” کے مطابق 45سال ثاقب جاوید نامی پاکستانی شہری علالت کے باعث 3سال سے بستر کا ہو کر رہ گیا تھا۔ اسے دماغ سے متعلقہ بیماری کے باعث 9اپریل 2020ءکو ام القوین ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جس کی تشخیص کورونا وائرس کی وباءکے عروج کے دنوں میں ہوئی۔
ہسپتال جانے سے قبل ثاقب جاوید کے پاس انویسٹر ویزا تھا۔ اب اس کی تمام سفری دستاویزات کی مدت ختم ہو چکی تھی اور وہ ہسپتال کے بستر پر مفلوج حالت میں3 سال سے پڑا تھا۔ بھارتی سوشل ورکر سجاد ساحر ناتیکا نے ثاقب جاوید کو پاکستان واپس بھجوانے کا انتظام کیا تاکہ وہاں اس کی فیملی اس کی دیکھ بھال کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں