59

بھارت کا چاند پر خلا باز بھیجنے کا فیصلہ، عملدرآمد کب ہوگا ؟

بھارت نےاپنا پہلا خلا باز چاند پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی حکام کے مطابق پہلا خلا باز 2040 میں چاندپربھیجا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئےبھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارت نے خلائی شعبے میں کافی پیشرفت کی ہے، 2030 کی دہائی میں بھارت کا اسپیس اسٹیشن بھی قائم کیا جائے گا۔نریندرا مودی کے مطابق یہ فیصلے گگنیان مشن کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، اس منصوبے کے تحت بھارت 2025 میں پہلی بار 3 خلا بازوں کو زمین کے مدار میں بھیجے گا۔انسانوں کو بھیجنے سے قبل اسرو کی جانب سے 20 ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ 2024 میں ایک روبوٹ کو خلا تک لے جایا جائے گا۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے 21 اکتوبر کو گگنیان مشن کے لیے کریو موڈیول متعارف کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں